MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ابتدائی کاروبار میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

0 124

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، کے ایس ای 100 انڈیکس ابتدائی کاروبار میں 700 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا۔

صبح 9 بج کر 45 منٹ پر انڈیکس 158339اعشاریہ 88 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو کہ صفر اعشاریہ 07 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی تھی، جب 100 انڈیکس 291اعشاریہ 65 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 158236اعشاریہ 68 پر بند ہوا تھاجو پچھلے کاروباری دن کے 157945اعشاریہ 03 پوائنٹس کے مقابلے میں نمایاں بہتری تھی۔

بدھ کے روز 1اعشاریہ 78 ارب سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 54اعشاریہ 52 ارب روپے رہی، جبکہ اس سے ایک روز قبل 1اعشاریہ 52 ارب شیئرز 58اعشاریہ 72 ارب روپے کے ساتھ ٹریڈ ہوئے تھے۔

- Advertisement -

مارکیٹ میں کل 484 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا، جن میں سے 194 کمپنیوں کے حصص کی قدر میں اضافہ، 252 کمپنیوں میں کمی اور 38 کمپنیوں کے ریٹس مستحکم رہے۔

سب سے زیادہ ٹریڈنگ والی کمپنیوں میں کے الیکٹرک 65 کروڑ 92 لاکھ سے زائد شیئرز کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی جس کی قیمت فی شیئر 7اعشاریہ 12 روپے رہی جبکہ پاک انٹرنیشنل بلک کے 6 کروڑ 83 لاکھ شیئرز 14اعشاریہ 40 روپے فی شیئر پر ٹریڈ ہوئے۔

ٹاپ گینرز میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ شامل رہی جس کے شیئرز 2317اعشاریہ 73 روپے بڑھ کر 29599روپے پر بند ہوئے جبکہ سپرنیٹ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے شیئرز 130اعشاریہ 08 روپے اضافے کے ساتھ 1430اعشاریہ 85 روپے پر بند ہوئے۔

دوسری جانب ٹاپ لوزرز میں یونیلور پاکستان فوڈز لمیٹڈ شامل رہا، جس کے شیئرز 507اعشاریہ 25 روپے کمی کے بعد 32623اعشاریہ 75 روپے پر آگئے جبکہ خیبر ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ 139اعشاریہ 19 روپے کمی کے بعد 2109اعشاریہ 81 روپے پر بند ہوا۔

فیوچر مارکیٹ میں بھی سرگرمی رہی جہاں 4 کروڑ 77 لاکھ 94 ہزار شیئرز کا لین دین ہوا، جن کی مجموعی مالیت 29 ارب روپے رہی جو گزشتہ روز کے 33اعشاریہ 76 ارب روپے سے کم رہی۔ کل 328 کمپنیوں نے فیوچر مارکیٹ میں ٹریڈنگ کی، جن میں سے 131 کے شیئرز کی قدر میں اضافہ، 193 میں کمی اور 4 کمپنیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.