MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عثمان شنواری کو ٹوئٹ کرکے خیریت بتانی پڑی

1 441

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)لاہور کی مقامی کرکٹ لیگ میں کھلاڑی کے انتقال کی خبر کے بعد قومی کرکٹر عثمان شنواری نے ٹوئٹ کرکے اپنی خیریت سے آگاہ کیا۔ لاہور میں ایک لیگ کے میچ کے دوران حرکت قلب بند ہونے سے مقامی کرکٹر عثمان شنواری انتقال کرگئے۔ لیگ انتظامیہ کے مطابق لاہور میں مقامی کرکٹ گراؤنڈ میں جاری میچ کے دوران عثمان شنواری نامی کرکٹر فیلڈنگ کے دوران زمین پر گر گئے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عثمان شنواری کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔ مقامی کھلاڑی کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر قومی کرکٹر عثمان شنواری سے متعلق غلط خبر شیئر کی گئی۔ تاہم عثمان شنواری نے ٹوئٹ کرکے اپنی خیریت سے آگاہ کیا اور کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ میں بالکل ٹھیک ہوں، پوری فیملی کو لوگ کالز کر رہے ہیں۔ انہوں نے درخواست کی کہ خبر چلانے سے پہلے تصدیق کرلیا کریں‘۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] میں ایک لیگ کے میچ کےدوران حرکت قلب بند ہونے سے مقامی کرکٹر انتقال کرگئے۔ لیگ انتظامیہ کے مطابق لاہور میں مقامی کرکٹ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.