MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سول ایوی ایشن نے کیٹگری سی ممالک سے آنے والےمسافروں پر پابندیوں میں توسیع کردی

0 672

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کیٹگری سی ممالک سے آنے والے مسافروں پر پابندیوں میں31 اکتوبرتک توسیع کردی۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ، جس میں کیٹگری سی ممالک سے آنے والے مسافروں پر پابندی برقرار رکھا۔ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ سی کیٹگری ممالک سے آنیوالوں کوخصوصی اجازت نامہ درکار ہو گا ، عارضی سفری پابندیوں میں31 اکتوبرتک توسیع کردی گئی ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق سی کیٹگری میں ایران، عراق ، ایتھوپیا ،تھائی لینڈ ،جنوبی افریقہ سمیت12ملک شامل ہیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کا

- Advertisement -

کہنا ہے کہ کیٹگری اے اور بی سے آنے والوں کو 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ ہوگا اور مسافروں کو پاکستان پہنچنے پر قرنطینہ کی شرط پر بھی عمل کرنا ہو گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.