MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ہاتھ کی چھوٹی انگلی کی لمبائی دیکھیں اور شخصیت کے پوشیدہ راز جانیں

0 579

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ہاتھ کی چھوٹی انگلی کی لمبائی دیکھیں اور شخصیت کے پوشیدہ راز جانیں

انٹرنیٹ پر آئے دن لوگوں کی تفریح کے لیے ان کی شخصیت سے متعلق کچھ ٹیسٹ کیے جاتے ہیں جن کا سائنسی اعتبار سے تو کوئی وجود نہیں ہوتا البتہ لوگ اسے ایک تفریحی سرگرمی کے طور پر لیتے ہیں۔جس طرح لوگوں کی ناک، کان کی بناوٹ ان کی شخصیت کے راز بتاسکتی ہے ویسے ہی آج ہم آپ کو ہاتھ کی سب سے چھوٹی انگلی سے متعلق بتائیں گے کہ کس طرح کی انگلی والے شخص میں کون سی عادات پائی جاتی ہیں؟

چونیاں،فرض شناس لیڈی کانسٹیبل نےوالد کاچالان کردیا

 


اپنے ہاتھ کو بالکل سیدھا کریں اور اگر آپ کی چھوٹی انگلی اس پہلے نمبر والی تصویر کی طرح ہے تو اس کا مطلب آپ اپنے آپ میں رہنے والے انسان ہیں، آپ اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں اور حد سے تجاوز کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔

 

- Advertisement -

وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب؟

ان افراد کے لیے جسمانی ورزش کرنا یا کسی قسم کے کھیل میں حصہ لینا کے لیے بہترین ثابت ہوسکتا ہے۔
نمبر 2 کی طرح

اگر آپ کی چھوٹی انگلی کی لمبائی تصویر میں موجود نمبر دو والے ہاتھ کی طرح ہے تو آپ پیدائشی طور پر ایک لیڈر ہیں، یعنی آپ کو لوگوں کو ہینڈل اور مینج کرنا بہت اچھی طرح آتا ہے، آپ اپنے ساتھ والوں کو ہمیشہ مثبت انرجی ہی دیتے ہیں، ان افراد کو نئے لوگوں سے ملنے کا کافی شوق ہوتا ہے اور وہ اس سے ہی آرام دہ محسوس کرتے ہیں۔
تصویر میں موجود نمبر تین کی طرح کی انگلی


اگر آپ کے ہاتھ کی چوتھی انگلی تیسری سے کافی چھوٹی ہے تو اس کا مطلب آپ ایک رحم دل انسان ہیں جنہیں ہر وقت خود سے زیادہ دوسروں کی فکر ہوتی ہے، آپ لوگ جذبات سے بھرپور انسان ہوتے ہیں، آپ کے اندر ایک خصوصی صلاحیت ہوتی ہے کہ آپ دوسروں کی خامیاں دیکھ لیتے ہیں جو کبھی کبھی مشکلات میں بھی ڈال دیتی ہے۔یہ افراد ہمیشہ دوسروں کی مدد کے لیے تیار رہتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.