ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے ایک بار پھر میتھیو ہیڈن کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
لاہور(مسائل نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ وہ رواں سال ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے ایک بار پھر سابق آسٹریلین بلے باز میتیو ہیڈن کی خدمات حاصل کرنے پر غور کررہے ہیں ۔ اپنی نیوز کانفرنس میں چیئرمین پی سی بی نے رواں برس اکتوبر اور نومبر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کی بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ سابق آسٹریلوی بیٹر میتھیو ہیڈن کو دوبارہ پاکستانی ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میتھیو ہیڈن کو ہم دوبارہ انگیج کریں گے ورلڈ کپ کیلئے کیونکہ لوکل معلومات کا فائدہ ہوتا ہے۔ واضح رہے پچھلے سال پی سی بی نے متحدہ عرب امارات میں ہونیوالے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے بھی میتھیو ہیڈن کو پاکستان ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا تھا۔
- Advertisement -
تاہم ورلڈکپ کے بعد میتھیو ہیڈن کا معاہدہ بڑھایا نہیں گیا تھا اور وہ نومبر 2021ء میں آسٹریلیا واپس چلے گئے تھے۔
رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ میری پاکستان اور انڈیا کے درمیان کرکٹ کے حوالے سے انڈین کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی سے بات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سارو کنگولی کو یہی بتاتا ہوں کہ تین کرکٹرز ہیں جو اس وقت بورڈز کا حصہ ہیں تو میں نے کہا اگر ہم کوئی فرق نہیں لاسکے تو فائدہ کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور انڈیا سیریز کے درمیان انڈین کرکٹ بورڈ کو درپیش ’مصلحتیں‘ حائل ہیں۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ گنگولی کی جانب سے 2 مرتبہ انہیں آئی پی ایل میں مدعو کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دراڑیں ہیں جن کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا۔ یہ سیاسی مسئلہ ہے، کرکٹ کا مسئلہ ہوتا تو اب تک حل ہوچکا ہوتا۔
[…] نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء میں پاک بھارت مقابلے کے 4 ہزار اضافی ٹکٹس کیلیے […]
[…] (مسائل نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2009ء کی فاتح قومی ٹیم کے سابق رکن شاہد آفریدی نے بھارت […]
[…] نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء کی تقریبات پہلے ہی سے جاری ہیں میگا ایونٹ میں صرف […]
[…] (مسائل نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور اور سابق آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بڑے میچ […]