MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی کارکنوں نے سڑکوں کی بندش کا حل نکال لیا

0 278

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جہلم (مسائل نیوز) پی ٹی آئی کارکنوں نے سڑکوں کی بندش کا حل نکال لیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن نے ساتھیوں سمیت کشتی کے ذریعے جہلم پل کراس کیا۔پولیس کی جانب سے کارکنان کو روکا جا رہا تھا جس کے بعد کارکنان نے سڑکوں کی بندش کا حل نکالتے ہوئے نیا راستہ اپنا لیا اور کشتی میں سوار ہو کر جہلم پل کراس کیا۔پی ٹی آئی کارکنان کی کوشش ہے کہ ہر رکاوٹ عبور کرکے لانگ مارچ کے لیے اسلام آباد پہنچنا جائے۔
۔ فیاض الحسن چوہان بھی خفیہ مقام سے موٹر سائیکل پر نکل پڑے ، سابق صوبائی وزیر نے مری روڈ پر رکاوٹوں کو پار کرکے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے رکاوٹوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت فسطائیت کا ماحول بنا ہوا ہے ، ہم سیاسی جدوجہد کریں ، جلسے کریں، ریلی نکالیں یا لانگ مارچ کریں یہ ہمارا جمہوری حق ہے ، بیگم صفدر کا کہنا ہے کہ عمران خان گرفتاری کے ڈر سے پشاور چھپا بیٹھا ہے ، نواز شریف تو سیاچن میں فوجی جوانوں کے ساتھ مصروف عمل ہے۔

- Advertisement -

ادھر اسلام آباد جانے والے راستوں پر رینجرز کو تعینات کردیا گیا ، فیص آباد کا کنٹرول رینجرز کو دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کے بعد رینجرز کے دستے فیض پہنچ گئے اور اسلام آباد جانے والے راستوں پر رینجرز کو تعینات کردیا گیا ، راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس رینجرز کے دستوں کی معاونت کرے گی جب کہ حساس عمارتوں پر بھی رینجرز کے دستے تعینات کیے جائیں گے ۔
دوسری طرف اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت سے گرفتار پی ٹی آئی کے 70 افراد کو چھوڑنے کا حکم دے دیا ، اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کارکنان کو پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ، جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا اور کہا کہ ڈپٹی کمشنر پیش ہو کر بتائیں کیوں کارکنان کو غیر ضروری ہراساں کیا جارہا ہے ، ڈپٹی کمشنر کی پیشی پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو وفاقی دارالحکومت سے پی ٹی آئی کے حراست میں لیے 70 افراد کو بانڈ لے کر چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اگر کسی کے خلاف کوئی کیس ہو تو اس عدالت کو کل بتائیں اور اس کر نظرثانی کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.