MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

یہ ہے نام نہاد لانگ مارچ کا بد صورت چہرہ ، یہ ہیں ان کے ارادے ، مریم نواز نے پی ٹی آئی رہنما کے گھر سے برآمدہ اسلحے کی تصاویر شیئر کر دیں

0 483

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کے گھر سے برآمد ہونے والے اسلحے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہے نام نہاد لانگ مارچ کا بد صورت چہرہ ، یہ ارادے ہیں ان کے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر  پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں زبیر نیازی اور بجاش نیازی  سے برآمدہ اسلحے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مریم نواز نےکہا کہ لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کے عہدیداروں کی گاڑیوں سے اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

- Advertisement -

مریم نواز نے اسلحےکی تفصیل بھی بتائے ، انہوں نےلکھا کہ  223 بور کی  6  ، ایس ایم جی رائفلز 13 عدد،  پستول 3 عدد برآمد ہوئے ۔ 223 بور اور ایس ایم جی رائفلز کے 96 میگزین ،پستول کے 26 میگزین ،گولیوں کے  50ڈبے اور 6 بڑے باکسز  بھی برآمد ہوئے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.