MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی کا منحرف اراکین کے ریفرنسز سے متعلق عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

0 244

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے منحرف اراکین کے ریفرنسز سے متعلق عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف منحرف ارکان کے معاملے پر ریفرنس کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرے گی جس میں عدالت سے الیکشن کمیشن سے نااہلی ریفرنسزپرجلد فیصلے کیلئے استدعا کی جائے گی۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا گیا ہے ، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہیٰ نے تحریک انصاف کے 26 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال کردیا ، چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے موصول ریفرنس اسپیکرنے الیکشن کمیشن بھجوایا ، ریفرنس میں آرٹیکل 63 کے مطابق 26 ایم پی ایز کے خلاف نااہلی کی کارروائی کا کہا گیا ہے۔

- Advertisement -

بتایا گیا ہے کہ 26 ارکان میں عبد العلیم خان،راجہ صغیراحمد، غلام رسول، سعید اکبر، محمد اجمل، فیصل حیات ،مہراسلم ، خالد محمود، نذیر چوہان، نعمان لنگڑیال ، امین ذوالقرنین، محمد سلمان ،زوار حسین اور نذیر احمد کا نام شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ فدا حسین ، زہرہ بتول ، عائشہ نواز، محمد طاہر ، ساجدہ یوسف، ہارون اسلم، عظمیٰ کاردار، ملک اسد ، اعجاز مسیح ، سبطین رضا، جاوید اختر اور محسن کھوسہ بھی منحرف ارکان میں شامل ہیں۔
وسری طرف تحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ، تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی میں غنڈہ گردی کی روایت قائم کر دی، پنجاب کی تاریخ میں کبھی پولیس اسمبلی ہال میں داخل نہیں ہوئی ، پرویز الٰہی کے فوٹوگرافر پر بھی قاتلانہ حملہ کیا گیا, وہ شدید زخمی ہیں، اسمبلی گیلری کبھی آئینی نہیں ہوتی وہاں ووٹنگ کرائی گئی، وزیراعلیٰ انتخابی عمل نہیں مانتے ، وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب عدالت میں چیلنج کریں گے، امید کرتے ہیں عدالت ویسے ہی سوموٹو لےگی جیسے لیا گیا تھا، عدالت سے درخواست کرتے ہیں کہ اب اتوار کو بھی عدالت کھول لیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.