پاکستان نے آئی ایم ایف سے پالیسی ریٹ بڑھانے پر اتفاق کر لیا
اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نواں جائزہ مذاکرات کے حوالے سے اہم پیشرفت، پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی ریٹ بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل مذاکرات ہوئے،جس کے دوران طے پایا کہ پالیسی ریٹ 2 فیصد تک بڑھایا جائیگا، مذاکرات کے دوران پاکستان کی جانب سے جون تک غیر ملکی زرِمبادلہ حاصل ہونے کے ذرائع پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف حکام ہر نکتے کا بہت تفصیل سے جائزہ لے رہے ہیں،پاور سیکٹرکے معاملے پربھی تفصیلات طے کی جارہی ہیں،معاملات طے ہونے کے بعد اسٹاف لیول معاہدہ ہوجائے گا۔