کوئی بھی تعلیمی درگاہ ایک منظم کتب خانے کی ضرورت سے بے نیاز نہیں ہو سکتی،مبین خلجی
کوئٹہ (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مبین خلجی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے میں مثبت سوچ کو پروان چڑھانے کے لئے مختلف منصوبوں پر عمل پیرا ہیں اور ضلعے کے ہر سکول اور کالج میں لائیبریری کا قیام اسی سوچ کی کھڑی ہے لہذا ذہن کو صحت مند رکھنے کے لئے اچھی کتابوں کا مطالعہ اسی طرح ضروری ہے جیسے جسمانی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لئے ورزش ضروری ہے اس سے نا صرف طلباءاور جوانوں کا شعور بیدار ہوتا ہے
- Advertisement -
بلکہ سوچ کا زاویہ بھی وسیع ہوتا جاتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول ملیزئی ناصران کوئٹہ کینٹ میں لائبریری کے افتتاح کے موقع پر طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ(صدر) ابراہیم شاہ، ڈاکٹر امیر جوگیزءکے علاوہ اسکول کے پرنسپل اور دیگر اسٹاف بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ کتب بینی سے معلومات اور ذخیرہ الفاظ میں اضافہ ہوتا ہے
لہذا جس قدر کتابوں کا مطالعہ کیا جائے گا اس قدر علم زیادہ اور پختہ ہو گا اس طرح کتابیں انسان کے علم میں اضافے کا باعث بنتی ہیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ (صدر) ابراہیم شاہ نے گرلز اسکول کے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی تعلیمی درگاہ ایک منظم کتب خانے کی ضرورت سے بے نیاز نہیں ہو سکتی