MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مرغی کے گوشت کو پر لگ گئے،قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

0 5

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) برائلر گوشت کی قیمتیں سرکاری نرخوں کے باوجود بلند سطح پر فروخت ہو نے لگیں۔

- Advertisement -

تفصیل کے مطابق برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 526 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں برائلر گوشت 550 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح زندہ مرغی کی قیمت 363 روپے فی کلو جبکہ بون لیس گوشت 700 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ آمدن میں اضافے کے بغیر اشیائے خورونوش کی بڑھتی قیمتیں ان کیلئے مشکلات پیدا کر رہی ہیں، جبکہ برائلر گوشت جو کبھی سستا پروٹین سمجھا جاتا تھا، اب عام آدمی کی دسترس سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.