MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں آج سے شدید بارشوں اور برفباری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

0 5

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور،کوئٹہ(مسائل نیوز)خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں آج سے شدید بارشوں اور برفباری کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

آج سے 27 جنوری تک دونوں صوبوں میں مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کی آمد متوقع ہے، چترال، دیر، سوات، شانگلہ اور کوہستان میں شدید بارش اور برف باری ہوسکتی ہے۔ ہری پور، پشاور، مردان، نوشہرہ اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

- Advertisement -

ناران، کاغان، کالام اور چترال میں برف باری سے سڑکیں بند اور پھسلن کا خدشہ ہے، حکام نے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودےگرنےکا بھی خطرہ ظاہر کیا ہے۔

ادھر بلوچستان میں بھی مزید برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ میں مزید برف باری متوقع ہے۔

گوادر، خضدار، آواران، چاغی، پنجگور اور کیچ میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ قلات، سوراب، ژوب، خاران، مستونگ، واشک، نوشکی اور موسیٰ خیل میں بھی بارش کا امکان ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.