MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لاہور ائیرپورٹ سے دبئی جانیوالے مسافر کے سامان سے اتنی بڑی رقم نکل آئی کہ مسافر کو گرفتار کر لیا گیا

0 289

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہو ر(مسائل نیوز) ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ائیرپورٹ پر سامان سے 60لاکھ روپے سے زائد نقدی برآمد ہونے پر مسافر کو حراست میں لے لیا ۔ ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے نقاش جاوید نامی مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔مسافر نجی ائیرلائن سے دبئی جا رہا تھا۔مسافر کے سامان سے 20500 یورو، 11000 سعودی ریال برآمد کر لئے گئے۔برآمد ہونے والی کرنسی کی کل مالیت 60 لاکھ روپے سے زائد ہے۔گرفتار ملزم سکیورٹی اور کسٹم کلیرنس کے بعد امیگریشن کاونٹر پر پہنچا۔ملزم کو قانونی کارروائی کے لئے کارپوریٹ کرائم سرکل لاھور منتقل کر دیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.