2008میں تعمیر ہونے والا ڈیرہ اللہ یار ڈسٹرکٹ جیل کی عمارت بھوت بنگلا بن گیا
جعفرآباد (مسائل نیوز)2008میں تعمیر ہونے والا ڈیرہ اللہ یار ڈسٹرکٹ جیل کی عمارت بھوت بنگلا بن گیا
- Advertisement -
محکمہ جیل خانہ جات بلوچستان اور حکومت بلوچستان کی عدم توجہی کروڑوں روپے قومی خزانے کے پانی میں بہے گئے جعفرآباد کا ڈسٹرکٹ جیل کھنڈرات میں بدل گیا پندرہ سال قبل آٹھ کروڑ سے زائد رقم سے بنائے گئے جیل سے اب چور چھتوں کے سرئے قیمتی دروازے اکھاڑ کر لے گئے بلڈنگ لاوارثی کا شکار ہوگیا

پندرہ سال قبل جعفرآباد اوستہ محمد صحبت پور کے قیدیوں اور جیل انتظامیہ کے سہولت لئے بنایا گیا ڈسڑکٹ جیل کی عمارت اب آثار قدیمہ کی عمارت بن گیا محکمہ بی اینڈ آر کی توسط سے بنایا گیا جیل ناقص پالیسی سیم و تھور والی زمین پر ناقص مٹیریل سے بنایا گیا تھا جسے بعد میں انسپیکشن ٹیم نے ناکارہ قرار دے دیا اور محکمہ بی اینڈ آر کے افسران کے خلاف انکوائری کا حکم دیا گیا لیکن پندرہ سال گزرنے جانے کے باوجود نا انکوائری ہوئی نا ملوث افراد کو سزا ملی جیل نا ہونے سے گزشتہ پندرہ سالوں جعفرآباد صحبت پور اوستہ محمد کے قیدیوں کو ڈیرہ مراد جمالی ڈسٹرکٹ جیل میں رکھا جارہا ہے جس سے قیدیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے دوسری جانب دور دراز کے علاقوں سے قیدیوں کے ورثہ ملاقات کے لئے ڈیرہ مراد جمالی جاتے ہیں جن کو بھی شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے