وفاق و صوبائی حکومتوں کیساتھ ملکر اپوزیشن نے بھی ہمیشہ بلوچستان کیساتھ برا کیا، مولانا عبدالحق ہاشمی
کوئٹہ(ویب ڈیسک)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ اہل بلوچستان کیساتھ وفاق وصوبائی حکومتوں کیساتھ اپوزیشن نے بھی ہمیشہ براکیا عوام کے حقوق کیلئے قانون سازی ہوئی نہ ترقی وخوشحالی کیلئے کوئی میگاپراجیکٹ بنا۔بدقسمتی سے بلوچستان کے تاجروں کے کاروبار کو تحفظ میسر ہے کہ سرحدوں سے تجار ت کرنے اور ساحل پرکام کرنے والے مچھیروں کو کوئی سہولت وآسانی حکومت نے دی ہے بدقسمتی سے حکومت اوران کے ادارے عوام کو تنگ کرتے ہیں
- Advertisement -
ان سے بھتہ لیتے ہیں اور ان کے کاروبار،تجارت کو نقصان پہنچارہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے حکومت بلوچستان کے تمام سرحدوں پر ہمسائیہ ممالک سے تجارت کرنے میں سہولت وآسانی فراہم کریں لوٹ مار،بھتہ،تنگ کرنافی الفور بند کریں۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے مظلوم عوام کے حقوق کے حصول کیلئے جماعت اسلامی حق دو تحریک کاساتھ دیتی رہیگی
وفاق صوبائی حکومت اور ادارے بلوچستان کو حقوق دینے کیلئے سنجیدہ ومخلص ہوجائے۔ سیندک،ریکوڈک،سی پیک سمیت دیگروسائل کے ثمرات بلوچستان کے مظلوم عوام کو ملنا چاہیے یہ ان کا قانونی حق ہے۔بدقسمتی سے سونااگلنے والی سرزمین کے عوام کو پینے کا صاف پانی بھی میسرنہیں۔