MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف میں رابطہ، لانگ مارچ پر مشاورت

0 659

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک)مولانا فضل الرحمان اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے، ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں کی ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کی تحریک پر مشاورت ہوئی۔مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف میں حکومت مخالف تحریک کو تیز کرنے پر اتفاق ہوا،

- Advertisement -

جبکہ لانگ مارچ اور ان ہاوس تبدیلی سمیت مختلف اہم قومی امور پر بھی مشاورت ہوئی۔مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کو آج کے پی ڈی ایم اجلاس کے ایجنڈے پر اعتماد میں لیا، ذرائع کے مطابق نواز شریف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پی ڈی ایم پلیٹ فارم سے جو بھی فیصلہ کیا جائے گا، ن لیگ ساتھ دے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.