ڈالر مزید مہنگا ہونے والا ہے؟ 24 دسمبر 2025 کے تازہ ترین کرنسی ریٹس سامنے آگئے
کراچی (مسائل نیوز)پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں بدھ 24 دسمبر 2025 کو غیر ملکی کرنسیوں کے تازہ ترین نرخ جاری کر دیے گئے جس کے مطابق امریکی ڈالر 281 روپے میں خریدا جبکہ 283 روپے 05 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 378 روپے 50 پیسے میں خریدا اور 382 روپے 50 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔ یورو کی خریداری 330 روپے 60 پیسے جبکہ فروخت 334 روپے 10 پیسے پر ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال 74 روپے 90 پیسے میں خریدا اور 75 روپے 50 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات کا درہم 76 روپے 65 پیسے میں خریدا اور 77 روپے 50 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔
- Advertisement -
اس کے علاوہ کینیڈین ڈالر 202 روپے 50 پیسے میں خریدا اور 205 روپے میں فروخت ہو رہا ہے آسٹریلوی ڈالر کی خرید 185 روپے 50 پیسے اور فروخت 189 روپے پر موجود ہے جبکہ چینی یوان 39 روپے 39 پیسے میں خریدا اور 39 روپے 79 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری 280 روپے 10 پیسے جبکہ فروخت 280 روپے 60 پیسے پر رہی۔ برطانوی پاؤنڈ 377 روپے 70 پیسے میں خریدا اور 378 روپے 37 پیسے میں فروخت ہوا جبکہ یورو کی خرید 329 روپے 83 پیسے اور فروخت 330 روپے 42 پیسے رہی۔
ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی حالات اور مقامی طلب کے باعث آئندہ دنوں میں کرنسی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا امکان موجود ہے۔