MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چین میں پھیلنے والے کورونا کے نئے ویرینٹ کا پاکستان آنے کا خطرہ

0 443

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) چین میں پھیلنے والے کورونا کے نئے ویرینٹ کا پاکستان میں بھی آنے کا خطرہ پیدا ہو گیا۔جیو نیوز کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے حکام کا کہنا ہے کہ چین میں لاک ڈاؤن کھلنے اور فری ٹریولنگ سے پاکستان میں کورونا کا نیا ویرینٹ آنے کا خطرہ ہے لیکن پاکستان کورونا کے کسی بھی نئے ویرینٹ کو کنٹرول کرنے کے لیے مکمل تیار ہے۔
ماضی میں بھی کورونا کے نئے ویرینٹ آئے جنہیں بروقت کارروائی سے کنٹرول کیا گیا۔حکام کے مطابق انسداد کورونا ویکسین لگنے کے باعث اب خطرہ کم ہے۔پاکستان میں کورونا ویکسین کی اہل 90 فیصد آبادی کی ویکسنیشن مکمل ہے جبکہ 95 فیصد آبادی کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگ چکی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹرٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نے کہا ہے کہ ہمیں حالیہ مہینوں میں چین میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر تشویش کا سامنا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سویڈن میں تنظیم کے جنیوا مرکز میں سال 2022 کی آخری پریس کانفرنس سے خطاب میں ڈائریکٹر جنرل نے حالیہ مہینوں میں چین میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت عالمی ادارہ صحت کے ہمیں اس پیچیدہ بیماری کے بڑھتے ہوئے کیسوں پر اندیشوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے موجودہ صورتحال کے جامع جائزے کے لئے چین حکومت سے اعداد و شمار کا تبادلہ کرنے اور کورونا کیسوں کے بارے میں تحقیقات جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔
امریکی اداروں کے اندازوں کے مطابق 2023 میں کورونا کی وجہ سے ایک ملین سے زائد اموات واقع ہو سکتی ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتوں میں چین نے اپنی وبا پالیسی کو تبدیل کر کے قرنطینہ پابندیاں ختم کر دی تھیں۔دوسری جانب قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 065 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 065 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 15 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.37 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 25 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.