MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اگر ہمارے تین چار کے ضمیر جگائے تو ان کے بھی تین چار کے ضمیر جاگیں گے

0 253

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے تین چار کے ضمیر جگائے تو ان کے بھی تین چار کے ضمیر جاگیں گے۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ق لیگ کے تمام 10 ممبران پرویز الہیٰ کے ساتھ ہیں، حسنین بہادر دریشک کی مس انڈر سٹیندنگ کی وجہ سے پرویز الہیٰ ناراض ہیں۔سبطین خان نے کہا ہم نے لکھ کر دیا کہ 11جنوری تک اسمبلیاں تحلیل نہیں کریں گے۔
اب یہ فیصلہ ہوگا کہ 11جنوری سے پہلے یا بعد میں اعتماد کا ووٹ لیں۔جاری سیشن میں ہی پرویز الہیٰ اعتماد کا ووٹ لے لیں گے۔گورنر صاحب 18 گھنٹے میں اعتماد کے ووٹ لینے کا کہہ رہے تھے۔ہمارے لوگوں نے لکھ کر دیا کہ وہ باہر جا رہے ہیں، کوئی بیماری ہے، استعفے آئے تو میں آدھے گھنٹے میں قبول کروں گا۔
ہم اسمبلی تحلیل کر رہے ہیں تو استعفے کیوں قبول کروں۔

- Advertisement -

اہم اسمبلیاں توڑنا اور عوام کے پاس جانا چاہتے ہیں۔23 دسمبر کو اسمبلیاں توڑنے دیتے تو الیکشن رمضان سے پہلے ہو جاتے۔خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کیخلاف دائر درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے، لاہور ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ 6 صفحات پر مشتمل ہے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ چودھری پرویزالہٰی کے وکیل نے حلف دیا کہ وہ اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے، گورنرپنجاب کا ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم معطل کیا جاتا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب اور کابینہ اپنی اصل حالت میں بحال کی جاتی ہے، پرویزالٰہی نے بیان حلفی میں کہا کہ گورنر کو آئندہ سماعت تک اسمبلی تحلیل کرنے کا مشورہ نہیں دوں گا، عدالت کا یہ حکم چودھری پرویزالہٰی کو اعتماد کا ووٹ لینے سے نہیں روکتا، عدالت وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کے ووٹ لینے کا پابند نہیں کررہی، درخواست میں اہم قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں، درخواست پر متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کیے جاتے ہیں، بیان حلفی میں کہا گیا کہ اگلی سماعت تک اسمبلی تحلیل نہیں کروں گا۔
فیصلے میں پرویزالٰہی کی انڈرٹیکنگ کو بھی تحریری کیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو بحال کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ہے، گورنر کے 19اور 22 دسمبر کے نوٹیفکیشن معطل کئے جاتے ہیں، گورنر کے نوٹیفکیشن 11جنوری تک معطل رہیں گے، گورنر کا نوٹیفکیشن پرویز الٰہی کی اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی پرمعطل کیا گیا،اگر وزیراعلیٰ اعتماد کا ووٹ لینا چاہیں تو عدالت کا یہ حکم انہیں روکے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.