MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سعودی عرب میں انوکھی ڈکیتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

0 255

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ریاض (مسائل نیوز)مشرقی سعودی عرب کی گورنری قطیف میں دو افراد نے ایک شخص پر کو گاڑی مار کر زخمی کر دیا اور پھر اس کے پاس جو کچھ تھا لے کر فرار ہوگئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق واقعہ کا ویڈیو کلپ سماجی ویب سائٹس پر وائرل ہوگیا

- Advertisement -

جس کے بعد پولیس نے کارروائی کر کے ان دونوں افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے ٹویٹر پر سعودی پبلک سیکیورٹی اکائونٹ سے شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ خوفناک ویڈیو میں نظر آنے والے دونوں حملہ آور سعودی تھے اور حکام نے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔ قانونی کارروائی کر کے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔ متاثرہ شخص کو ہسپتال منتقل کرکے طبی امداد دی گئی۔ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کار ایک شخص کو گلی میں ٹکراتی ہے اور اسے زمین پر گرا دیتی ہے ۔ اس دوران ایک شخص گاڑی سے باہر نکلا اور زخمی شخص سے کچھ سامان لے کر دوبارہ گاڑی میں سوار ہوگیا اور کار چل پڑی ۔ ویڈیو کو انٹیریئر سنیپ کے ذریعہ شائع کیا گیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.