MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت نے سود کے خاتمے و اسلامی بینکاری کے لیے عملی قدم اٹھا لیا

0 231

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وفاقی حکومت نے سود کے خاتمے اور اسلامی بینکاری کے لیے وفاقی شریعت عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کی غرض سے اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کردی۔ اس حوالے سے وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی کی سرپرستی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کریں گے۔ اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین گورنر اسٹیٹ بینک ہوں گے۔ وزارت خزانہ کے مطابق سیکرٹری خزانہ، چیئرمین ایس ای سی پی، چیئرمین پاکستان بینکس ایسوسی ایشن اور ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کمیٹی کے رکن ہوں گے۔وزارت خزانہ کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی کے دیگر اراکین میں مولانا مفتی تقی عثمانی، مفتی ارشاد احمد اعجاز، منصور الرحمان، اشفاق تولہ، خوزم اے حیدر موتا اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک سعید احمد شامل ہیں۔وزارت خزانہ کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی قانونی اور ریگولیٹری ریفارمز میں رہنمائی دے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.