میونسپل کمیٹی کے ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے شہر کچرے کا ڈھیر بن گیا
لورالائی (محمد عمیر بشیر )میونسپل کمیٹی کے ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے شہر کچرے کا ڈھیر بن گیا تفصیلات کے مطابق تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی بنا پر پورے صوبے کے میونسپل کمیٹیوں کے ملازمین کی طرح لورالائی میونسپل کمیٹی کے ملازمین بھی سرا پا احتجاج ہیں جس کی وجہ سے لورالائی شہر کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے میونسپل کمیٹی کے ملازمین تنخواہوں کی فراہمی میں مسلسل تاخیر کی وجہ سے گذشتہ دو ہفتوں سے ہڑتال پر ہیں
- Advertisement -
ہڑتال کی وجہ سے شہر میں صفائی کی صورتحال انتہائی گھمبیر صورتحال اختیار کرچکی ہے اور شہر کے گلی محلوں اور چوکوں پر جگہ جگہ کچر ے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں میونسپل کمیٹی لورالائی کے چیف آفیسر علی محمد زہری نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹیوں کے فنڈز فراہم نہ کیے جانے کے باعث میونسپل ملازمین کی تنخوائیں اور میونسپل کمیٹی کے صفائی اور کچرے کیلئے استعمال ہونے والے ٹریکٹرز اور دیگر گاڑیوں کیلئے ڈیزل فراہم کرنا ممکن نہیں ہے جس کی وجہ سے شہر کی صفائی کا سارا نظام درم برم ہوگیا ہے
صوبائی حکومت کی جانب سے فنڈ فراہم ہوتے ہی شہر میں صفائی کا آغاز کر دیا جائے گا لورالائی کے عوامی اور سماجی حلقوں نے کہا کہ صفائی کو ترجیح دینے والے وزیر اعلی عبدالقدوس بزنجو صفائی کرنے ملازمین کی تنخوائیں اور میونسپل کمیٹیوں کیلئے فوری طور پر ٖفنڈز فراہم کرنے کے احکامات صادر کریں تاکہ عوام کو صفائی نہ ہونے کی وجہ گندگی اور بدبو کی وجہ سے جس ذہنی اذیت اور کوفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے سے چھٹکارہ مل سکے۔