MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جی میل کا وہ بہترین فیچر جو آپ کے ان باکس کو صاف رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے

0 92

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نیویارک(مسائل نیوز)اگر آپ جی میل استعمال کرتے ہیں تو حیرت کی بات نہیں کیونکہ گوگل کی یہ ای میل سروس دنیا میں سب سے زیادہ مقبول ہے۔

مگر جی میل صارفین کو ایک درد سر کا سامنا اکثر ہوتا ہے اور وہ ہے نیوز لیٹرز کی بھرمار۔

درحقیقت متعدد ویب سائٹس پر وزٹ کرتے ہوئے صارفین اپنے ای میل کا اندراج کر دیتے ہیں اور پھر ان سائٹس کی ای میلز موصول ہوتی رہتی ہیں۔

مگر اچھی بات یہ ہے کہ جی میل میں اس حوالے سے ایک فیچر موجود ہے جو ان باکس کو ایسی غیر ضروری ای میلز سے نجات دلانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

جی میل استعمال کرتے ہیں تو اس کا پاس ورڈ ابھی تبدیل کر دیں، گوگل کا مشورہ
جی میل میں ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ
یہ فیچر کافی عرصے سے جی میل صارفین کو دستیاب ہے مگر بیشتر کو اس کا علم نہیں یا وہ اس پر توجہ ہی نہیں دیتے۔

منیج سبسکرپشن نامی اس فیچر کے ذریعے آپ ای میل سبسکرپشنز کو ایک ہی جگہ دیکھ کر ان سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

اس فیچر سے قبل جی میل پر نیوز لیٹر کو ان سبسکرائب کرنے کا آپشن موجود تھا مگر ایسا ون بائی ون کرنا پڑتا تھا۔

- Advertisement -

آئی فون یا اینڈرائیڈ فون پر جی میل ایپ کو اوپن کریں اور بائیں جانب مینیو بار پر کلک کرکے نیچے منیج سبسکرپشنز آپشن پر کلک کریں۔

اسی طرح ویب براؤزر پر جی میل اوپن کرکے بائیں جانب مور آپشن پر کلک کرکے منیج سبسکرپشنز میں جائیں۔

یہ فیچر ابھی ویب براؤزر پر تو تمام صارفین کو دستیاب ہے جبکہ موبائل ایپ میں محدود ممالک میں اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ان سبسکرائب کرنے پر یہ آپشن نظر آئے گا / فوٹو بشکریہ گوگل
منیج سبسکرپشنز سیکشن میں جانے کے بعد آپ کے سامنے ان تمام نیوز لیٹرز کی لسٹ آجائے گی جو آپ سبسکرائب کر چکے ہیں۔

ہر سبسکرائبر نام پر کلک کرکے آپ اس کی تمام ای میلز کو دیکھ سکیں گے جبکہ نام کے برابر میں ان سبسکرائب کا آپشن بھی موجود ہوگا۔

جب آپ ان سبسکرائب بٹن پر کلک کریں گے تو جی میل کی جانب سے پوچھا جائے گا کہ کیا آپ اس سینڈر کی ای میلز کو روکنا چاہتے ہیں؟

جب آپ ان سبسکرائب آپشن پر کلک کریں گے تو سینڈر کو ایک ای میل بھیج کر آپ کی ان سبسکرائب کرنے کی درخواست کے بارے میں بتایا جائے گا۔

اب یہ سینڈر پر ہوتا ہے کہ وہ کب تک آپ کی درخواست کو قبول کرتا ہے مگر اس وقت تک اس کی بھیجی جانے والی تمام ای میلز براہ راست اسپام فولڈرز میں جاتی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.