جوئےکی پروموشن کا مقدمہ،یوٹیوبرسعد الرحمان عرف ڈکی کی درخواست ضمانت منظور
لاہور (مسائل نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے جوئے کی ایپلیکشنز کی پروموشن مقدمےمیں ملوث یوٹیوبرسعد الرحمان عرف ڈکی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
- Advertisement -
لاہورہائیکورٹ میں جوئے کی ایپلیکشنز کی پروموشن مقدمہ کی سماعت ہوئی،جسٹس شہرام سرور چوہدری نےسعد الرحمان کی ضمانت بعدازگرفتاری پرسماعت کی۔
عدالت نے یوٹیوبرسعد الرحمان عرف ڈکی کی درخواست ضمانت منظورکرلی،عدالت نے 10لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی،این سی سی آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔