MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعظم سے نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی ملاقات

1 215

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے جمعرات کو وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چئیرمین جوائنٹ چیفس سٹاف کمیٹی اور جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر ہونے پرمبارکباد دی۔دونوں فوجی افسران نے ان پر اعتماد کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں افواج پاکستان کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کا کہناتھا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں پاکستان کا دفاع مزید مستحکم ہو گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر حافظ قرآن ہونے کا منفرد اعزاز بھی رکھتے ہیں۔ میڈیا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.