MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعلیٰ بلوچستان سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات،بلوچستان کی ترقی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

1 226

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بز نجو سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات،بلوچستان کی ترقی میں امریکی معاونت کے فروغ سرمایہ کاری صوبے میں امن امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بدھ کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بز نجو سے امریکی سفیر مسٹر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔ ملا قات میں دنوں رہنماؤں کے درمیان پاکستان اور امریکہ میں 75 سالہ طویل دوستانہ تعلقات اوردونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کا فروغ باعث اطمینان ہے پر اتفاق اورپاک افغان تعلقات اور افغان مہاجرین سے متعلق امور،بلوچستان کی ترقی میں امریکی معاونت کے فروغ سرمایہ کاری صوبے میں امن امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مضبوط حصہ اور مستقبل ہے بلوچستان میں سیکورٹی کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں بہت بہتر ہے سیکورٹی کے حوالے سے کسی قسم کے سنجیدہ خطرات درپیش نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں قومی شاہراہیں اور ترقیاتی منصوبے محفوظ ہیں قومی شاہراہوں پر غیر ضروری چیک پوسٹوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو نے کہاکہ گوادر میں ترقیاتی عمل تیز رفتاری سے جاری ہے ریکوڈک معاہدے پر صوبے کی تمام سیاسی جماعتیں آن بورڈ اور مطمئن ہیں صوبے کی سمندری حدود سے غیر ٹرالنگ کا خاتمہ اور بارڈر ٹریڈ میں اضافہ کیا گیا ہے پاکستان اور بلوچستان ماحولیاتی تبدیلی کی زد میں ہیں ہمیں کبھی خشک سالی اور کبھی سیلاب کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہاکہ حالیہ سیلاب میں شدید نقصانات ہوئے ایک لاکھ پچیس ہزار سے زائد مکانات تباہ ہوئے تعمیر نو اور بنیادی ڈھانچے کی درستگی سب سے بڑا چیلنج ہے۔وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو نے کہاکہ حکومت متاثرین کی بحالی کے لئے پر عزم ہے صوبے کا رقبہ زیادہ آبادی کم اور منقسم ہونے سے لوگوں کو ضروریات زندگی پہنچانا مشکل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ افغان وار کا سب سے اثر پاکستان اور بلوچستان پر مرتب ہواہم طویل عرصہ سے لاکھوں افغان پناہ گزینو ں کی مہمان نوازی کر رہے ہیں پاکستان افغانستان میں ٹھوس بنیادوں پر امن کے قیام کا خواہاں ہے خواہش ہے کہ افغان پناہ گزین جلد باعزت طور پر اپنے وطن واپس جائیں۔ اس مو قع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ امریکی حکومت تعمیر نو اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے تعاون فراہم کریگی عالمی بنک اور ڈونرز ادارے سیلاب متاثرین کی بحالی زراعت اور دیگر شعبوں کی ترقی کے لئے فنڈز فراہم کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ نے افغان مہاجرین کی معاونت کے لئے سو ملین ڈالر مختص کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں نے وعدہ کیا تھا کہ جلد بلوچستان آؤنگاوزیر اعلیٰ بلو چستان کی دعوت اور اپنے وعدے کی تکمیل کے لئے بلوچستان آیا ہوں۔وزیراعلیٰ نے سیلاب متاثرین کے لئے امریکی امداد پر تشکر کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ اگست کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان اور امریکی سفیر کی یہ دوسری ملاقات ہے اس سے قبل امریکی سفیر کی دعوت پر ملاقات ہوئی۔ ملا قات میں چیف سیکریٹری بلو چستان عبدالعزیز عقیلی بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پشاور میں لڑکیوں کی تعلیم کے منصوبے کا افتتاح کر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.