MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

رحیم یارخان میں موٹر وے پر کار ٹرالر سےٹکرا گئی

0 291

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

رحیم یارخان (مسائل نیوز) رحیم یارخان میں موٹر وے ایم فائیو پر تیز رفتار کار ٹرالر سےٹکرا گئی،حادثے میں خاتون اور بچے سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے، بد قسمت خاندان کراچی سے ملتان جارہا تھا۔

- Advertisement -

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ موٹر وے ایم فائیو انٹر چینج کے قریب پیش آیا ،تیز رفتار کار ٹائر پھٹ جانے کے باعث بے قابو ہو کر ٹرالر سے جا ٹکرائی حادثے میں “ماں” باپ اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے جنہیں شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے کا شکار فیملی کا تعلق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن اللّٰہ آباد سے ہے جو موٹر وے ایم فائیو کے راستے ملتان جارہے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں فہمیدہ بی بی، خالد اور بلال جبکہ زخمیوں میں تبسّم، عتیقہ، خدیجہ، تہزیب اور ابو ہریرہ شامل ہیں۔378

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.