MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

0 456

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ملتان (مسائل نیوز) سعودی عرب سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔ دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی پرواز خوفناک حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی۔
بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے روز سعودی عرب کے شہر جدہ سے ملتان آنے والے پی آئی اے کے طیارے کے ٹائر کو شدید نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تاہم طیارے کے پائلٹ نے طیارہ بحفاظت ملتان ائیرپورٹ پر لینڈ کروا لیا۔ اس دوران نہ طیارے کو مزید نقصان پہنچا، نہ ہی طیارے میں سوار کسی مسافر یا عملے کے رکن کو کوئی نقصان پہنچا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ انجینئرز کی ٹیم طیارے کا جائزہ لے رہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.