MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران ہاشمی بھی حمائما ملک کے سحر میں مبتلا، پیغام جاری کردیا

1 387

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی (مسائل نیوز) بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی بھی ان لوگوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جو فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ میں اداکارہ حمائما ملک کو دیکھنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

13 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے گزشتہ دنوں ماہرہ خان اور حمائما ملک نے اپنے کرداروں کے پوسٹرز جاری کیے جسے پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی خوب پذیرائی ملی۔حمائمہ ملک نے ’دارو‘ کے کردار کا

- Advertisement -

پوسٹر شیئر کیا تو بالی ووڈ کے ہیرو عمران ہاشمی بھی اپنی سابقہ ہیروئن کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔

عمران ہاشمی نے اداکارہ کے شیئر کردہ پوسٹر پر لکھا ’حمائما، آپ کا یہ لُک بے حد اچھا لگ رہا ہے، فلم میں آپ کی شاندار پرفارمنس دیکھنے کا منتظر ہوں’۔ساتھ ہی بالی ووڈ اداکار نے حمائما کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

اس سے قبل ماہرہ خان نے اپنے کردار ’مکھو‘ کا پوسٹر جاری کیا تھا جس پر بالی ووڈ سپر سٹار ہریتھک روشن نے کمنٹ کرتے ہوئے ان کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔خیال رہے کہ عمران ہاشمی اور حمائما ملک نے 2014 میں بالی وڈ کی فلم ’راجہ نٹورلال‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] عباسی کے ساتھ ازدواجی رشتے میں رہنے والی معروف، خوبرو اداکارہ حمائمہ ملک برسوں سے اکیلے ہی زندگی گزار رہی ہیں۔حمائمہ ملک نے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.