MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

زندگی کی بڑی خواہش خانہ کعبہ میں اذان دینا ہے، عاطف اسلم

0 358

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ ان کی دیرینہ خواہش ہے کہ وہ مسجد الحرام (خانہ کعبہ) میں اذان دیں ۔عاطف اسلم نے نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کے دل میں یہ آرزو ہے کہ وہ اللہ کے گھر میں جاکر اذان دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اب تک ان کی یہ خواہش پوری نہیں ہوئی تاہم انہیں امید ہے کہ وہ دن ضرور آئیگا کہ جب وہ اللہ کے گھر میں اذان دیں گے۔واضح رہے کہ عاطف اسلم نے 2020 میں اپنی اذان کی ویڈیو بھی ریلیز کی تھی جسے مداحوں نے بہت پسند کیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.