MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مودی سرکار میں ہندو انتہا پسندوں کا راج، نماز پڑھنے پرخاتون کیخلاف مقدمہ درج

1 242

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نئی دہلی(مسائل نیوز) بھارت میں ہندوانتہاپسندوں کی جانب سے مسلمانوں کونشانہ بنانے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ نماز پڑھنے پر خاتون کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارت کی ریاست اترپردیش میں نماز پڑھنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ خاتون مقامی اسپتال میں داخل اپنے عزیز کی عیادت کے لئے آئی تھیں۔ نماز کا وقت ہونے پر خاتون نے ایک خالی کمرے میں نماز ادا کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

- Advertisement -

پولیس نے اسپتال میں نماز پڑھنے پر خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مدھیہ پردیش میں مسلمان ماں اور بیٹے کو ہندوانتہاپسند عورتوں اور مردوں نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا ان پرتشدد کرنے والے مجمع کے خلاف کوئی کارووائی نہیں کی گئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] دہلی(مسائل نیوز) بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے چرچ پر دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ کی،بھارتی میڈیا کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.