MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

3سال میں پٹرولیم شعبے کے گردشی قرضےمیں 50 فیصد اضافہ ہوگیا،حکومت کا اعتراف

1 621

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے تین سال میں پٹرولیم شعبے کے گردشی قرضے میں 50 فیصد اضافہ ہو ا ہے ، وزارت توانائی نے اعتراف کرلیا۔وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ 2018 میں گردشی قرضہ 0.7 ٹریلین روپے تھا ، جو 2021 میں بڑھ کر 1.1 ٹریلین روپے ہوگیا ہے ، پٹرولیم سیکٹر کا گردشی قرضہ 3 سال میں قریبا 50 فیصد بڑھ گیا ہے، گیس کے شعبے کی رسدی تسلسل میں تاخیر سے صولیاں اسکی بڑی وجہ ہیں۔ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں کی خراب مالی حالت بھی قرضے میں

- Advertisement -

اضافے کی وجہ ہے ، پٹرولیم سیکٹر کے گردشی قرضے کے حل کے لئے ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے جو پٹرولیم کمپنیوں پر مشتمل ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز) حکومت نے گردشی قرضے میں کمی کیلئے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی ہے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.