ڈالر کی قیمت کم ہونے کے باوجود بھی کسی چیز کی قیمت کم نہیں ہوئی۔ٹی ایل آئی
ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کے اثرات تا حال براہراست عوام کو منتقل نہیں ہوسکے۔علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی
- Advertisement -
کوئٹہ(مسائل نیوز )تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی،تحریک لبیک اسلام کے صوبائی رکن مولانا مفتی سفیان جلالی،تحریک لبیک اسلام ضلع لسبیلہ کے امیر علامہ شفیق احمد جلالی،تحریک لبیک اسلام ضلع لسبیلہ کے نائب امیر مولانا عبدالحمید حبیبی،تحریک لبیک اسلام ضلع لسبیلہ کے ناظم اعلی شیخ محمد بلال قادری،ودیگرنے کہا ہے کہ جب ڈالر کی قیمت نیچے آنا شروع ہوئی تو عوام کے دل میں امید پیدا ہوئی کہ اب مہنگائی بھی کم ہوجائے گی،گھر کا کرایہ،بچوں کی فیس اور دوائی کی قیمت میں کمی آئے گی،لیکن ان امیدوں پر پانی پھرتا دکھائی دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت کم ہونے کے باوجود بھی کسی چیز کی قیمت میں کمی نہیں ہوئی۔یہ بات درست سہی کہ حکومت ڈالر ریٹ نیچے آنے کو اپنی کامیابی قرار دے رہی ہے لیکن عوام اس کامیابی کو اس وقت مانیں گے جب مہنگائی بھی کم ہوگی،سادہ سی بات ہے کہ اگر حکومت مہنگائی کم نہ کراسکی تو ڈالر ریٹ نیچے آنا صرف اعداد و شمار کا ہیر پھیر ہے اور کچھ نہیں۔تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی نے کہا ہے کہ ڈالر ریٹ کم ہونے سے کسی کے بھی اخراجات میں کمی نہیں ہورہی،نہ ہی جانوروں کے ریٹ کم ہوئے ہیں اور نہ ہی بجلی گیس کی قیمتیں کم ہوئی ہیں،عجب گو مگو کی صورت حال ہے۔
[…] نیوز )تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی،تحریک لبیک اسلام کے صوبائی رہنماء میر محمد زمان محمد […]