MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

یورپی یونین نے پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے بڑی مالی امداد کا اعلان کر دیا

1 379

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)یورپی یونین نے پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے 3 لاکھ 50 ہزار یورو کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بارشوں اور سیلاب نے مختلف علاقوں میں تباہی مچادی

- Advertisement -

جہاں لوگوں کے مکانات بہہ گئے اور وہ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ حکومت اپنے تمام وسائل بروئے کار لا کر بحالی کے کاموں میں مصروف ہے اس موقع پر یورپی یونین نے بھی سیلاب زدگان کے لیے 3 لاکھ 50 ہزار یورو (تقریباً 7 کروڑ 60 لاکھ پاکستانی روپے) امداد کا اعلان کیا۔ مذکورہ امداد سے بلوچستان کے علاقے جھل مگسی اور لسبیلا میں سیلاب زدگان کی ضروریات کو پورا کیا جائیگا۔پاکستان میں یورپی یونین کی انسانی ہمدردی کے پروگرام کی نگران تہینی تھماناگوڈا کا کہنا ہے کہ سیلاب نے پاکستان کے مختلف علاقوں تباہی مچائی ہے جس کے باعث لوگ نہ صرف اپنی قیمتی اشیا بلکہ گھروں تک سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔ان کا کہنا تھا یورپی یونین کی فنڈنگ ان تباہ حال علاقوں میں موجود لوگوں، جن میں خواتین اور بچیاں بھی شامل ہیں، کی اس مشکل وقت میں اہم مدد ہوگی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز)یورپی یونین پاکستانی اشیا برآمد کرنے والے پاکستانی تاجروں کیلئے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.