MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

صوبائی حکومت کی گائیڈ لائنز کے مطابق تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،عبدالقدوس بزنجو

1 595

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ صوبے میں حالیہ سیلابی بارشوں سے صرف ایک دو نہیں بلکہ تمام اضلاع متاثر ہوئے ہیں جو ہمارے لئے ایک بہت بڑا امتحان ہے تمام ادارے اپنی بھرپور صلاحیتوں کے مطابق کام کررہے ہیں صوبائی حکومت کی گائیڈ لائنز کے مطابق تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں صوبائی حکومت نے پی ڈی ایم اے اور ڈپٹی کمشنروں کو فوری ضروریات کیلئے فنڈز فراہم کردیئے ہیں تاکہ ریلیف، امداد اور بحالی کی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے جبکہ کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت کی روشنی میں پاک فوج نے بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کی سرگرمیوں میں سول انتظامیہ کو فراہم کی جانے والی معاونت میں اضافہ کردیا ہے اور صورتحال کی مکمل بہتری تک پاک فوج متاثرہ علاقوں میں موجود رہ کر متاثرین کو ریلیف فراہم کرتی رہے گی وزیراعلیٰ اور کمانڈر 12کور پی ڈی ایم اے کے دورے کے موقع پر بارشوں اور سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال کے جائزہ کیلئے منعقد اعلیٰ سطحی اجلاس میں اظہار خیال کررہے تھے اجلاس میں قائم مقام گورنر میر جان محمد جمالی،صوبائی مشیر پی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگو، چیف سیکرٹری عبدالعزیز عقیلی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات حافظ عبدالباسط، سینئر ایم بی آر روشن علی شیخ،سیکرٹری ایریگیشن فتح بھنگر، سیکرٹری مواصلات علی اکبر بلوچ، سیکرٹری جنگلات عمران خان، سی ای او کیسکو اور ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نصیر خان ناصرسمیت دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی اجلاس میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال، نقصانات،امدادی سرگرمیوں ذرائع مواصلات اور بجلی کی بحالی کے علاوہ نقصانات کے ازالے اور تعمیر نو سے متعلق امور کا جائزہ لیاگیاچیف سیکرٹری اور سینئر ایم بھی آر کی جانب سے اجلاس کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایاگیا کہ کل سے مزید بارشوں کی پیشگوئی ہوئی ہے جو مزید تین دن جاری رہیں گی کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں نقصانات کی ایک بڑی وجہ آبی گذرگاہوں اور نالوں پر تجاوزات ہیں حکومت پاکستان،حکومت بلوچستان، این ڈی ایم اے، اور پاک فوج امدادی سرگرمیوں میں بھرپور انداز سے سرگرم عمل ہیں اب تک متاثرہ افرادکو 29500 ٹینٹ فراہم کئے گئے ہیں جبکہ 35700 فوڈ پیکٹس بھی متاثرہ اضلاع میں تقسیم کئے گئے ہیں متاثرہ اضلاع میں وبائی امراض سے بچنے کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے ویکسنیشن کا عمل بھی جاری ہے اور موبائل ہیلتھ کیئر کے نظام کو بھی شروع کیاگیا ہے جبکہ متاثرہ پلوں اور ڈیموں سے متعلق سروے کئے جارہا ہے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ امدادی سرگرمیوں کو مزید مربوط کرنے اور مواصلاتی رابطوں کی بحالی کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں پاک فوج مواصلاتی رابطوں کی بحالی اور عارضی پلوں کی تعمیر میں معاونت کرے گی جن ڈیموں پر دباؤ ہے ان کی مسلسل نگرانی اور مضبوطی کو یقینی بنایا جارہا ہے جبکہ نقصانات کے جائزہ کیلئے مشترکہ سرو ے کا آغاز کردیاگیا ہے جس میں پاک فوج اور سپارکوکی معاونت بھی شامل ہوگی اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ مواصلاتی رابطوں کی بحالی اور امدادی سرگرمیوں کیلئے حکومتی بھاری مشینری کے استعمال کے ساتھ ساتھ ضرورت کے مطابق کرایہ پر بھی مشینری حاصل کی جائے گی وزیراعلیٰ نے نصیر آباد ڈویژن کے 4اضلاع میں گذشتہ ایک ہفتے سے بجلی کی عدم فراہم پراظہاربرہمی کرتے ہوئے کیسکو کے سربراہ کو ہدایت کی کہ متاثرہ فیڈرز کو جلد بحال کیا جائے اور متاثرہ ٹرانسفارمرز کی مرمت کی جائے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں گرڈ اسٹیشنز کے قیام ٹرانسمیشن لائن کی تنصیب اور ٹرانسفارمروں کی فراہمی کیلئے صوبائی حکومت کیسکو کو اربوں روپے کے فنڈز فراہم کررہی ہے ہم چاہتے ہیں کہ صوبے کے عوام کو بجلی کی فراہمی میں کیسکو کو مدد فراہم کریں وزیراعلیٰ نے کہا کہ بجلی کی عدم فراہمی سے متعلق صوبے میں اگر کہیں فنڈز کی کمی کا مسئلہ ہے تو اسے صوبائی حکومت کے سامنے پیش کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان سے ان کی حالیہ ملاقات میں انہوں نے صوبے کو درپیش مسائل اور سیلاب کے باعث سامنے آنے والے چیلنجز پر وفاق سے تعاون کی درخواست کی ہے انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم کے مشکور ہیں کہ انہوں نے خود بھی صوبے کے متاثرہ اضلاع کے کئی دورے کئے ہیں وزیراعلیٰ نے پاک فوج کی بھرپور معاونت پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے جس تندہی او رلگن سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھی ہیں وہ قابل ستائش ہیں اور اس دوران شہید جنرل سرفراز علی اور فوج کے دیگر افسران نے ہیلی کاپٹر کے افسوسناک واقعہ میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ایک ہی ساتھ پورے صوبے کو سیلابی بارشوں کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن یہ بات خوش آئند ہے کہ فنڈز اور امدادی اشیا کی تقسیم میں اب تک کرپشن کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہواانہوں نے کہا کہ آبی گذرگاہوں پر قائم تجاوزات کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا اور کسی قسم کا دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی کوئی سمجھوتہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ڈیموں کی ناقص تعمیر کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے گی قومی شاہراہوں کی جلد بحالی اور متاثرہ پلوں کی مرمت کیلئے این ایچ اے سے تعاون حاصل کیا جائے گا انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ موجودہ ہنگامی صورتحال میں تنقید کی بجائے مثبت کردار ادا کرتے ہوئے حکومت کی رہنمائی کریں اور جہاں بھی میڈیا کو کہیں انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی جانب سے امدادی سرگرمیوں میں غفلت اور کوتاہی سے متعلق کوئی خبر ملے تو اسے صوبائی حکومت کے نوٹس میں لایا جائے تاکہ متعلقہ خبر پر کاروائی کی جاسکے وزیراعلیٰ نے واضح طور پر کہا کہ امدادی سرگرمیوں میں کسی قسم کی کوتاہی اور بے قاعدگی برداشت نہیں کی جائے گی اور اس میں ملوث افسران اور اہلکاران کے خلاف فوری کاروائی کی جائے گی کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاک فوج متاثرہ علاقوں میں بھرپور انداز سے امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور اس وقت پاک فوج کے 4500جوان اور افسران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں پاک فوج کے ٹروپس متاثرہ علاقوں میں قیام پذیر ہیں تاکہ ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹنے میں مدد کریں قبل ازیں وزیراعلیٰ،قائم مقام گورنر،کمانڈر سدرن کمانڈ، مشیر داخلہ اور چیف سیکرٹری نے پی ڈی ایم اے دورے کے موقع پر ادارے کے کنٹرول روم اور کال سینٹر کا بھی معائنہ کیا جہاں انہیں بریفنگ میں بتایاگیا کہ تمام اضلاع کے ساتھ پی ڈی ایم اے کی ایک مربوط کو آرڈینیشن قائم ہے اور پی ڈی ایم اے محکمہ موسمیات کے تعاون سے متعلقہ اضلاع میں بارش سے متعلق ہائی الرٹ بھی جاری کرتا ہے بریفنگ میں بتایاگیا کہ گذشتہ 24گھنٹوں میں متاثرہ اضلاع میں زیادہ نقصانات ان جگہوں پر ہوئے ہیں جہاں آبادیاں آبی گذر گاہوں پر بنائی گئی تھیں بریفنگ میں بتایاگیا کہ متاثرہ اضلاع میں امداد و بحالی کی سرگرمیوں میں پاک فوج این ڈی ایم اے اور ڈونر ایجنسیوں کی معاونت حاصل ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] دارالحکیومت اسلام آباد میں ملک میں پہلی بار کتوں کیلئے آبادی کنٹرول سینٹر قائم کردیا گیا۔ ڈان اخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان کا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.