MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانیوں کو اہم ہدایت کردی

0 301

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کیف(مسائل نیوز) یوکرین میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی شہریوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔یوکرین کے دارالحکومت کیف میں قائم پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے اعلامیہ میںکہا گیا ہے کہ یوکرین میں موجود تمام پاکستانیوں سے اپیل کی جاتی ہے موجودہ صورتحال کے پیش نظر سب یوکرائن سے چلے جائیں۔
قبل ازیں یوکرین میں امریکی سفارت خانے نے بھی الرٹ جاری کیا تھا اورکہا تھاکہ یوکرین کی یوم آزادی کے موقع پرروسی حملوں کا خطرہ ہے، روس یوکرین کے شہری انفرا اسٹرکچر اور سرکاری تنصیبات پرحملے کی کوشش تیزکررہا ہے۔

- Advertisement -

امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو یوکرین چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔خیال رہے کہ روس کی جانب یوکرین پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور حملوں میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.