MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسلام آباد، خاتون کو کرائے کا مکان دکھانے کیلئے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا

0 493

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)اسلام آباد، خاتون کو کرائے کا مکان دکھانے کیلئے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ خاتون کمسن بیٹے کے ساتھ مکان دیکھنے پہنچی تو ملزم نے اسی گھر میں 12 گھنٹوں تک اپنے دو دوستوں کے ساتھ مل کر خاتون کو 13 مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں دہشت زدہ کر دینے والی واردات خاتون کو کرائے کا مکان دکھانے کیلئے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
اسلام آباد میں سعد عباسی نامی ملزم نے خاتون کو کرائے کا مکان دکھانے کیلئے بلایا، خاتون کمسن بیٹے کے ساتھ مکان دیکھنے پہنچی تو ملزم نے اسی گھر میں 12 گھنٹوں تک اپنے دو دوستوں کے ساتھ مل کر خاتون کو 13 مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا، خاتون سے سونے کا لاکٹ بھی چھین لیا۔
خاتون نے بتایا کہ ملزم نے دھمکی دی کہ اگر پولیس کو بتایا تو کمسن بیٹے سمیت قتل کر دیں گے۔

- Advertisement -

خاتون کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہو نے کے بعد خاتون کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے دو ملزمان سعد عباسی اور عبداللہ عباسی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ہے دونوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا گیا ہے جبکہ تیسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں ریادتی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
اس سے قبل لاہور میں 2 مختلف واقعات میں 2 نوجوان لڑکیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا ، متاثرہ لڑکیوں کی اعلیٰ حکام سے انصاف کی دہائی ۔ تفصیلات کے مطابق نواب ٹاﺅ ن پولیس سٹیشن کی حدود میں 17 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، ملزم بابر حسن کا تعلق جہلم سے ہے ، وہ گھر میں زبردستی داخل ہوا اور طلاق یافتہ 17 سالہ لڑکی کی 2سال کی بیٹی کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا لیا، لڑکی نے بتایا کہ بیٹی کو نشانے پر رکھتے ہوئے ملزم نے مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور بیٹی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں ۔
لڑکی اپنے گزر بسر کیلئے سامسانی کے علاقے میں گھروں میں بطور ملازمہ کام کرتی ہے ، لڑکی کا کہناہے کہ ملزم مسلسل دھمکیاں دے رہاہے ۔لڑکی نے اعلیٰ حکام سے انصاف اور تحفظ کی اپیل کی ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.