گیس صارفین کیلئے بری خبر
گیس صارفین کےلئے بری خبر، سوئی نادرن کے صارفین کےلئے گیس کی قیمت میں اوسطا 50فیصد اور سوئی سدرن کے صارفین کےلئے اوسطا 42فیصد تک اضافہ کے منظوری دی گئی،اوگرا نے سفارشات حکومت کو بھیج دیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے عوام پر بوجھ در بوجھ ڈالنے کے اقدامات جاری، بجلی کے بعد گیس بھی مہنگی کردی گئی۔ سوئی نادرن کے صارفین کےلئے گیس کی قیمت میں اوسطا 50فیصد اور سوئی سدرن کے صارفین کےلئے اوسطا 42فیصد تک اضافہ کے منظوری دی گئی ہے۔
- Advertisement -
سوئی نادرن والوں کیخلاف گیس نرخ 415 روپے 11پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے سے نیا ریٹ 1238روپے68پیسے ہوجائیگا جبکہ سوئی سدرن والوں کےلئے نرخ 417روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے سے نئے نرخ 1350روپے 68پیسے فی یونٹ ہو جائے گا۔ اوگرا نے مالی سال 2023اور2024کےلئے ریونیو ضروریات منظور کرکے اپنا فیصلہ حکومت کو بھجوا دیا ہے۔ حکومت اوگرا کی منظوری کے بعد قیمتوں کو بڑھانے کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گی۔
بلوچستان حکومت اخبار فروش یونین کیلئے سالانہ گرانٹ منظور کرے، APRNSکی متفقہ قرار داد
یاد رہے کہ اوگرا تجاویز پر وفاقی حکومت چالیس دن میں قیمتوں کا تعین کر کے نوٹیفکیشن کرتی ہے۔ اطلاق یکم جولائی سے کیا جائے گا۔ گھریلو، صنعتی، تندور، سی این جی، ہوٹل سمیت سب کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔
[…] گیس صارفین کیلئے بری خبر […]
[…] گیس صارفین کیلئے بری خبر […]
[…] گیس صارفین کیلئے بری خبر […]