الیکشن کی تاریخ نہ دینے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور(مسائل نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی گئی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت صدر پاکستان کو پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کا حکم دے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں الیکشن کی تاریخ نہ دینے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی گئی ہے۔درخواست میں وفاقی حکومت،صدرِ مملکت ، گورنر پنجاب اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت صدر پاکستان کو پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کا حکم دے۔ لاہور ہائیکورٹ نے 10جنوری کو پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کا حکم دیا تھا۔ عدالتی احکامات کے باوجود انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔الیکشن کمیشن اور گورنر آئینی اختیار استعمال نہیں کرنا چاہتے۔
عدالتی حکم عدولی پر الیکشن کمیشن اور اور گورنر کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔
- Advertisement -
قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب اسمبلی کا انتخابی شیڈول جاری نہ کرنے پر توہین دالت کی درخواست دائر کی گئی ،درخواست میں چیف الیکشن کمشنر،سیکرٹری اور ممبران سمیت گورنر پنجاب کو فریق بنایا گیا ۔ درخواست میں کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے 90 روز میں الیکشن کرانے کا حکم دیا۔ فواد چوہدری نے بتایا کہ الیکشن کمیشن ارکان اور گورنر پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی۔
عدالتی احکامات کے باوجود الیکشن تاریخ نہ دینے پر یہ درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی،اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر درخواست دائر کی۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب اور الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری پورے نہیں کر رہے،گورنر پنجاب کا سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہوتا۔گورنر کا کام صرف آئین اور قانون پر عمل کرنا ہوتا ہے،وفاقی اور نگران حکومت اپنے آئینی کردار سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔ یاد رہے کہ دو روز لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کا حکم دیا،لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو پنجاب میں انتخابات کی تاریخ دینے کی ہدایت کی۔