طاہر خان ہزارہ کی وفات سے ہزارہ قوم نڈر، بہادر اور عظیم رہنماء سے محروم ہوگیا،کاشف حیدری
کوئٹہ (مسائل نیوز) سیاسی و سماجی کارکن کاشف حیدری نے کہا ہے کہ طاہر خان ہزارہ کی وفات سے ہزارہ قوم نڈر، بہادر اور عظیم رہنماء سے محروم ہوگیا، طاہر خان ہزارہ کی وفات سے پیدا ہونیوالا خلاء برسوں پر نہ ہوسکے گا۔ مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات نہ صرف ہزارہ بلکہ بلوچ اور پشتون اقوام کیلئے بھی نہ قابل فراموش ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں بزرگ سیاسی رہنماء اور ہزارہ سیاسی کارکنان کے بانی محمد طاہر خان ہزارہ کے وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ مرحوم نے ہمیشہ مظلوموں کے حق میں اور ظالموں کیخلاف بھرپور آواز اٹھائی، جسیں تاریخ میں سنہرے الفاظ سے لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بزرگ رہنماء اور ہزارہ سیاسی کارکنان کے بانی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی اور کبھی بھی قوم اور مظلوموں کے مفادات پر سودے بازی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ طاہر خان ہزارہ کی وفات سے ہزارہ قوم ایک نڈر اور بہادر سیاستدان سے محروم ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم بلوچستان کے اقوام میں ایک اعلیٰ مقام رکھتے تھے انکی ہزارہ قوم کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محمد طاہر خان ہزارہ کی ہزارہ قوم کیلئے سیاسی خدمات ناقابل فراموش ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام، درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
[…] (مسائل نیوز) سیاسی و سماجی رہنماء کاشف حیدری نے کہا ہے محرم الحرام کا مقدس مہینہ ہمیں شہدائے کربلا […]