MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مون سون کا تیسرا اسپیل ، بارشیں کب تک ہوں گے محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کر دی

1 328

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) مون سون کے تیسرے سپیل سے کراچی میں پھر اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہنے کی پیش گوئی ہے جس سے اربن فلڈنگ کا خدشہ برقرار ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب آج اتوار کے روز موسلا دھار بارش کے باعث کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین، شہید بینظیر آباد، جامشورو، میر پورخاصدادو، عمر کوٹ، جیکب آباد،لاڑکانہ ،سکھر ،لاہور، گوجرانوالہ،فیصل آباد، ڈی جی خان،سرگودھا، ڈی آئی خان، ملتان ،مظفر گڑھ،ساہیوال، خانیوال، بہاولپور،بہاولنگراور رحیم یار خان میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے ۔ اس دوران ژوب، لورالائی ،بارکھان،کوہلو، موسی خیل،شیرانی، سبی ، بولان اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ۔ جبکہ کشمیر،گلیات، مری ،ایبٹ آباد، مانسہرہ،چلاس، دیامیر، گلگت،ہنزہ،استور اوراسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ۔ مسافر اور سیاح موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر سفر کریں اور سفر کے دوران مزیدمحتاط رہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز پنجاب،سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے ۔جنوبی پنجاب، زیریں خیبر پختونخوا اور مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں موسلادھار بارش جبکہ سندھ میں شدید مو سلا دھار بارش متو قع ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] مدنظر رکھ کر سفر کریں اور سفر کے دوران مزیدمحتاط رہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج پیر کے روز سندھ، بلوچستان، پنجاب،اسلام […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.