MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حب میں آٹو کراس ریلی شروع، روکی اور اسٹاک کیٹگریز کے مقابلے جاری

0 75

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

حب (مسائل نیوز)بلوچستان کے شہر حب میں آٹو کراس ریلی کے آغاز کے ساتھ ہی سب سے پہلے اسٹاک کیٹگری کے مقابلوں کا آغاز ہوا جو تاحال جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حب میں اسٹاک کیٹگری مقابلے ختم ہونے کے بعد روکی کیٹگری کے ڈرائیورز بھی ایکشن میں نظر آئیں گے، پہلی بار آٹو کراس میں حصہ لینے والے ڈرائیورز روکی کیٹگری کے تحت ایونٹ میں حصہ لیں گے۔

- Advertisement -

حب میں جاری آٹو کراس ریلی میں روکی کیٹگری کا تعارف پہلی بار کرایا گیا ہے جس میں ڈرائیورز کو اپنے گھر کی گاڑی کے ساتھ بھی حصہ لینے کی اجازت ہوگی جبکہ ریلی میں شریک واحد خاتون ڈرائیور لائبہ حسین بھی روکی کیٹگری کے تحت ایکشن میں نظر آئیں گی۔

اسٹاک اور روکی کیٹگریز کے بعد پری پیئرڈ اورپھر الیکٹرک کار کیٹگریز کے تحت آٹو کراس ریلی کے مقابلے ہوں گے جن میں ہر ڈرائیورز کو 1.2کلومیٹر کے ٹریک پر باری باری چار راؤنڈز کی تکمیل کرنا ہوگی۔ ٹریک پر موجود کونز گرانے کی صورت میں ہر مرتبہ 2 سیکنڈز بڑھ جائیں گے۔

خیال رہے کہ حب ریلی ملک بھر میں ریسنگ کے شائقین کے جوش و خروش کو دعوت دینے والا اہم ایونٹ ہے جس میں ریلی ڈرائیونگ کی مہارت اور رفتار کے شوقین افراد دلچسپی اور جوش و جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے حصہ لیتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.