MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

محکمہ موسمیات کی یکم جولائی سے مون سون بارشوں کی پیش گوئی

3 270

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) محکمہ موسمیات نے کراچی میں یکم جولائی کی شام سے مون سون بارشوں کے باقاعدہ آغاز کی پیش گوئی کردی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق 30 جون سے مون سون ہوائیں تھرپارکر کے راستے داخل ہوں گی

- Advertisement -

،جس کے نتیجے میں یکم جولائی کی شام سے شہر میں مون سون بارشوں کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ان کے مطابق پہلااسپیل 3 تا 4 روز پر محیط ہوسکتا ہے۔رواں برس مون سون کے دوران معمول سے 30 فیصد زائد بارشوں کا امکان ہے۔سردار سرفرازنے بتایاکہ مون سون سسٹم کو سمندر سے ملنے والی نمی کے سبب بارش کی شدت بڑھ جاتی ہے۔اس تناظر میں جولائی تا اگست مون سون کی معمول سے زائد بارشیں ہوسکتی ہیں۔مون سون بارشوں کا دورانیہ یکم جولائی تا 30 ستمبر تک 3 ماہ پر محیط ہوتا ہے۔محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیشگوئی کے مطابق ہفتہ کو شہر کا موسم گرم ومرطوب رہنے کی توقع ہے۔صبح کے وقت بلوچستان کی ریگستانی جبکہ شام کو سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں۔ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق عمرکوٹ،تھرپارکر سانگھڑ اور میرپورخاص میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ طوفان کا امکان ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش کی پیش گوئی […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز) ملک بھر میں مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل رواں ہفتے ہی شروع ہونے کا امکان ہے۔محکمہ […]

  3. […] نیوز) بلوچستان بھر میں مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، ریلوں میں بہہ کر جاں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.