MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ڈی ایم اپنے آپ کو اقتدار تک پہنچا کرعوام کو بھول چکی، جے یو آئی نظریاتی

1 251

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) جمعیت علما اسلام (نظریاتی)بلوچستان کے زیراہتمام تحفظ ناموس رسالتﷺ ریلی اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی نیو نجم الدین روڈ سے جمعیت علما اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی امیر مولناعبدالقادر لونی کی قیادت میں نکالی گئی ریلی میں مرتکب توہین کو پھانسی دو، آئی ایم ایف کے ظالمانہ پالیسیوں کے نامنظور، مہنگائی ختم کرکے عوام کو جینے کا حق دینے کا مطالبہ کیا احتجاجی مظاہرہ مختلف روٹس سے ہوتے ہوئے باچا خان چوک پر جلسہ عام سے جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے سینئر نائب امیر و صوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی، مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع،الدین مرکزی سیکرٹری مولانا قاری مہراللہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارت نے پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ اور ام عائشہ کی شان میں توہین آمیز بیانات سے عالم اسلام کی غیرت کو جھنجھوڑنے کی کوشش کی، دشمنان اسلام یاد رکھیں کہ مسلمان کھبی بھی ناموس رسالتؐ پر آنچ نہیں آنے دے گا، مسلمانوں کی نظروں میں حرمت رسولؐ کی حفاظت سے بڑھ کر اور کسی چیز کی اہمیت نہیں۔ اسلامو فوبیا مسلسل مذہبی شعائر اللہ مسلمانوں اور اقلیت کو اذیتوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔ اسلامو فوبیا نے اسلام دشمنی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ اسلام کی مذہبی شخصیات، مقدس مقامات اورمسلمانوں کے اسلامی شعائر، تہذیب اور ثقافت ہمیشہ ان کی نشانے پر رہی، کھبی اسلامی شعائر کا مذاق اڑایا گیا، اور کھبی حجاب پہننے پر پابندیاں لگائی گئیں اور کھبی گائے ذبحہ کرنے پر کئی مسلمان قتل کر دیے گئے لیکن مسلمان کو ناموس رسالت کے دفاع سے ہٹا نہیں سکتے۔ رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم سربراہ اپنے لاڈلے کو اقتدار پہنچا کر بینک بیلنس اور جائیدادیں بنا رہے ہیں اور غریب عوام کوصرف خود کشی پیکج دیا گیا، ایک ماہ میں تین بار پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے سے عوام کا خون چوس لیا، مہنگائی اور بیروزگاری کا کارڈ استعمال کر کے جھانسہ دے کر پی ڈی ایم نے اپنے آپ کو اقتدار تک پہنچایا اور اب عوام کو بھول چکے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] دہلی(مسائل نیوز)بھارت میں مسلمان دشمن بی جے پی مودی سرکار نے 16ویں صدی میں تعمیر کی گئی تاریخی مسجد کو […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.