حکومت تمام متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن امداد مہیا کرے گی،بشریٰ رند
کوئٹہ (مسائل نیوز)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کی سربراہی میں صوبائی حکومت نہ صرف ترقی عمل کو آگے اور عام آدمی کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے سرگرم ہیں بلکہ عوام کی منتخب جمہوری حکومت کو عوام کو درپیش مشکل مسائل قدرتی آفات اور بیماریوں سے نمٹنے میں بھی مصروف عمل ہے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیر کوہ ڈیرہ بگٹی میں پھیلنے والی ہیضہ کی بیماری ہو یا شیرانی میں چلغوزے کے جنگلات میں آتشزدگی کا واقعہ ہو حکومت نے ان دونوں معاملات کا فوری نوٹس لیا اور متاثرہ عوام کی ہر ممکن مدد کے لیے متاثرہ علاقوں میں پہنچی انہوں نے کہا کہ پیر کوہ میں ہیضہ کی روک تھام اور متاثرین کی طبی امداد کا فوری بندوبست کیا گیا پیر کوہ میں ڈاکٹروں کی ٹیمیں صورتحال پر قابو پانے میں دن رات مصروف ہیں اور جب تک اس صورتحال پر مکمل قابو نہیں پا لیا جاتا حکومت کے اقدامات اور امدادی کارروائیاں جاری رہیں گی بشریٰ رند نے شیرانی کے چلغوزے کے جنگلات میں آتشزدگی پر بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ اپنے انتہائی محدود وسائل کے باوجود صوبائی حکومت متعلقہ اداروں اور وفاقی حکومت کے تعاون سے آگ بجھانے میں مصروف ہے انہوں نے آتشزدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آتشزدگی سے ہونے والے نقصانات کو کم سے کم رکھنے کے لیے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات نے کہا کہ بڑے علاقے میں آگ لگ جانے کے باعث جنگلی حیات کا نقصان ہونے کے ساتھ ساتھ ان جنگلات سے وابستہ افراد کے لیے روزگار کا مسئلہ بھی پیدا ہوگاانہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت تمام متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن امداد مہیا کرے گی انہوں نے بتایا کہ برادر ملک ایران سے آگ بجھانے کے لیے خصوصی طور پر ہیلی کاپٹر بھی منگوایا گیا ہے اور امید ہےدوستوں کے تعاون اور دن رات کی کاوشوں کے نتیجے میں آ گ پر جلد مکمل طور پر قابو پالیا جائے گا۔