MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک کے لیے جن کی عزت کرنا لازم ہے وہ بھی سوالیہ نشان بنتے جارہے ہیں ٗ شیخ رشید پھٹ پڑے

0 242

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)سربراہ پاکستان عوامی تحریک اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ملک کے لیے جن کی عزت کرنا لازم ہے وہ بھی سوالیہ نشان بنتے جارہے ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ملک کے حالات گمبھیر، پریشان کن اور تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں، جنہیں جیلوں میں ہونا چاہیے تھا انہیں اہم عہدوں پر تعینات کیا جا رہا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ ملک کے لیے جن کی عزت کرنا لازم ہے وہ بھی سوالیہ نشان بنتے جا رہے ہیں، سامراج کے ایجنٹوں نے اپنے مفاد کے

- Advertisement -

لیے گندی نالی کی اینٹوں کو تاج محل میں سجا دیا۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا قوم یاد رکھے، عمران خان کی اسلام آباد کے لیے کال دنیا کو حیران کر دے گی، ایسا زناٹےکا رن پڑے گا کہ پاکستان کی سب سے کم مدت والی یہ موجودہ حکومت ہو گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.