MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان میں گزارا رمضان میرا سب سے پسندیدہ وقت تھا ، جمائما

0 271

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کو بھی رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان میں گزارے رمضان کی یاد ستانے لگی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں جمائما گولڈ اسمتھ نے لکھا کہ پاکستان میں گزرا رمضان میرا سب سے پسندیدہ وقت تھا، یہ مہینہ صرف روزے کا نہیں بلکہ نیک نیتوں اور بہتر انسان بننے کا وقت ہے۔جمائما نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اس مہینے فضول باتوں، قسموں اور جھوٹ بولنے سے گریز کیا جاتا ہے، یہ مہینہ غوروفکر، خیرات، رحم دلی،درگزر اور خاندان کے ساتھ گزارنے کا وقت ہے۔جمائما کی جانب سے اپنی ٹوئٹ میں رمضان کی مبارکباد بھی پیش کی گئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.