MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑی ہوگئی

0 175

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) حکومت 30 اپریل کو پنجاب میں الیکشن کرانے سے انکار کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑی ہوگئی۔نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اگر ملک میں سیاسی استحکام چاہیے تو انتخابات ایک ساتھ کرانے ہوں گے ورنہ ملک میں بحرانی کیفیت رہے گی۔انہوں نے کہا یہ شرط تو نہیں ہے کہ خون کی ہولی کھیل کر ہی انتخابات میں جانا ہے، الیکشن کمیشن نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد پانچ صفر سے پنجاب میں الیکشن آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا، یہ فیصلہ حکومت کا نہیں ہے۔وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت کبھی انتخابات سے بھاگی نہیں ہے، اگر ملک میں سیاسی استحکام چاہیے ہیں توانتخابات ایک ساتھ کرنے ہوں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.