MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جعفرآباد سردیاں شروع ہوتے ہی سیلاب متاثرین کے لئے مشکلات میں مزید اضافہ بلوچستان حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے بے یارومددگار چھوڑ دیا

2 590

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جعفرآباد(مسائل نیوز)جعفرآباد سردیاں شروع ہوتے ہی سیلاب متاثرین کے لئے مشکلات میں مزید اضافہ بلوچستان حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے بے یارومددگار چھوڑ دیا

- Advertisement -

جعفرآباد کے مختلف علاقوں قیدی شاخ محبت شاخ جھڈیر شاخ کیٹل فارم بہادر شاہ ڈیرہ اللہ یار میں ہزاروں متاثرین تاحال میدانوں پر کھلے آسمان تلے پڑے ہوئے ہیں بلوچستان بھر میں سرد ہوائیں چلنے لگیں ہیں جس سے سردی میں اضافے سے متاثرین مزید مشکلات کا شکار ہیں دوسری جانب سیلاب متاثرین کے لئے پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جانب سے آئی ہوئی امداد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حقیقی متاثرین کے بجائے من پسند افراد اور با اثر لوگوں میں تقسیم کیا جارہا ہے سیلاب متاثرین کے لئے خیمے کمبل اور سردی سے بچنے

کا سامان با اثر لوگوں میں رات کی تاریکی میں تقسیم ہونے سے حقیقی متاثرین سردیوں میں بچوں سمیت کھلے آسمان تلے بیٹھے ہوئے ہیں جعفرآباد کے مختلف علاقوں میں بارش کا پانی تاحال موجود ہے کروڑوں روپے پانی کی نکاس کے لئے صوبائی حکومت سے ملے مگر کرپشن کی نذر ہوگئے بلوچستان حکومت کی عدم دلچسپی اور جعفرآباد میں سیلاب کے لئے آئے ہوئے کروڑوں روپے عوامی رلیف کی جبائے افسران کی شاہ خرچیوں میں اڑ گئے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] / کوئٹہ(مسائل نیوز)سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین سردی کے باعث بیمار پڑے لگے۔ تفصیلات کے مطابق ۔ڈیرہ مراد […]

  2. […] نیوز)شمالی بلوچستان میں سرد ہوائیں چل پڑیں اور بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.