MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شہباز گل نے طلال چوہدری کے بارے میں ایسی بات کر دی کہ سن کر عمران خان بھی حیران رہ جائیں گے

4 214

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ملتان(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان میں سزائیں صرف متوسط طبقے کے لوگوں کو ملتی ہیں، طلال چوہدری کو بھی اس لیے سزا ملی کیونکہ وہ مڈل کلاس سے تعلق رکھتے تھے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ سزائیں اشرافیہ کو نہیں صرف متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والوں کو ملتی ہیں، سپریم کورٹ اور عوام کو یہ بات سمجھنی ہوگی اگر یہی روایت بنانی ہے تو عام آدمی کو بھی معافی ملنی چاہیے، اگر ہمیں حقوق نہ ملے تو عدالتوں میں جائیں گے۔

- Advertisement -

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ مریم نواز نے سرگودھا میں معزز ججز کو برا بھلا کہا اور ان پر الزامات لگائے، ججز کی تصاویر لہرائیں مگر انہیں اشرافیہ ہونے کی وجہ سے سزا نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ فاشزم کی درندگی اور یہ اخلاقی،آئینی،معاشرتی طور پر غلط ہے۔ عمران خان کو بھی صرف اسلیے نشانہ بنایا جارہا ہے کہ وہ عوامی نمائندے ہیں اور اُن کا تعلق اشرافیہ سے نہیں ہے۔ شہباز گل نے کہا کہ ہماری سینیئر قیادت نے آگے بڑھ کر گرفتاری دی ہے مگر حکومت نے ایسے اقدامات اٹھائے جو قابل مذمت ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

4 Comments
  1. […] نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے از خود گرفتاریاں دینے والے رہنماﺅں کے حق میں آواز […]

  2. […] (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماﺅں شہباز گل اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا […]

  3. […] م آباد(مسائل نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کو ڈیفالٹ تک پہنچا دیا، ہم […]

  4. […] آباد(مسائل نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماطلال چوہدری نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل کا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.